• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں بیٹھا ایک شخص پاکستان کیخلاف سازش کر رہا ہے، فواد چوہدری


وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  پاکستان کو عدم استحکام کرنے کا منصوبہ ہے، یہ وہ خط نہیں جو آج کل کچھ صحافی لہرا رہے ہیں، لندن میں بیٹھا ایک شخص پاکستان کیخلاف سازش کر رہا ہے۔

فواد چوہدری نے پی ٹی آئی رہنما، حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد پر ووٹ ڈالنے والوں کو 10 لاکھ لوگوں سے گزر کر جانا پڑے گا، اگر ایسا نہ ہوا تو یہ منڈیاں ایسے ہی چلتی رہیں گی، سندھ ہاوس میں ضمیروں کو خریدنے کی منڈی لگی ہوئی ہے، امید ہے جو ارکان بکے، سپریم کورٹ ان کو نااہل کرنے سے متعلق فیصلہ دے گی۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کے مہروں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، عمران خان ایک جنگ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بھی لڑ رہے ہیں، پاکستان میں مستحکم پارلیمانی نظام کے فیصلے کی ضرورت ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا سب چیزیں سامنے آتی جائیں گی، کل عوام نے ضمیر فروشی کے خلاف فیصلہ سنادیا۔

دوسری جانب حماد اظہر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو اعتماد میں لیا اور بیرونی سازش کے بارے میں بتایا ہے، کل جتنے لوگ پریڈ گراؤنڈ میں تھے اس سے 4 گنا لوگ پریڈ گراؤنڈ کے باہرتھے۔

حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان میں مزید بڑی تبدیلیاں آئیں گی۔

قومی خبریں سے مزید