پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد عمران خان کو قائم مقام وزیراعظم قرار دیا۔
اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی، تحریک پر بحث جمعرات 31 مارچ کو ہو گی۔
مریم نواز نے کہا کہ تحریک کی کامیابی یا ناکامی تک عمران خان قائم مقام وزیر اعظم ہوں گے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے قرارداد پڑھی۔
تحریک عدم اعتماد پر ارکان کی گنتی کی گئی، مطلوبہ تعداد پوری ہونے پر تحریک کو پیش کرنے کی اجازت دی گئی۔
تحریک پیش کرنے پر ایوان میں اپوزیشن کے ارکان نے ڈیسک بجائی اور نعرے لگائے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم کا بل پیش کرنا مناسب نہیں۔