وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار استعفیٰ منظور ہونے پر پنجاب حکومت توڑ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت توڑنے پر عثمان بزدار کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد غیر موثر ہوجائے گی۔
ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھال کر ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے چوہدری پرویز الہٰی ترین گروپ کو اعتماد میں لیں گے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردیا ہے۔
عثمان بزدار سے وزیراعظم عمران خان نے استعفیٰ ق لیگی رہنما پرویز الہٰی کی موجودگی میں لیا اور ساتھ ہی ق لیگ کو وزارت اعلیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔
ایک بیان ق لیگی سربراہ شجاعت حسین نے کہا تھا کہ پرویز الہٰی فیصلہ کرنے نہیں گئے وہ صرف وزیراعظم عمران خان کی بات سننے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ ملاقات کے بعد پرویز الہٰی دیگر اتحادیوں کو آگاہ کریں گے، جو بھی فیصلہ ہوا اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا۔