• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری سالک حسین نے پارٹی، خاندان میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین نے پارٹی اور خاندان میں اختلاف کی خبریں مسترد کردیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں سالک حسین نے کہا کہ ہماری جماعت اور فیملی میں کوئی پھوٹ نہیں، ق لیگ میں اختلافات سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں۔

وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کہا کہ پارٹی کے سینئر رہنما طارق بشیر چیمہ کو منالیں گے، وہ پارٹی کے ساتھ ہی رہیں گے۔

ق لیگی رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی حکومتی پیشکش قبول کرلی ہے۔

مونس الہٰی نے ق لیگ کی حکومتی پیشکش قبول کرنے کی تصدیق کی ہے، دوسری طرف حکومت اپنی ایک اور اتحادی ایم کیو ایم کو پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت پیش کرنے کےلیے تیار ہوگئی ہے۔

اس سے قبل ق لیگی رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وزارت استعفیٰ دیا اور اعلان کیا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت سے استعفیٰ اور عمران خان کے خلاف ووٹ دینے کی بات پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے علم میں ہے۔

قومی خبریں سے مزید