• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی کا وزیر اعلیٰ بننے کا کوئی ارادہ نہیں، مونس کا سابقہ بیان


عثمان بزدار کی قربانی سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ لینے والی مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے کچھ عرصے پہلے پرویز الہٰی کے وزیر اعلیٰ بننے کے امکان سے انکار کیا تھا۔

 چوہدری مونس الہٰی کچھ عرصہ پہلے  یہ کہہ چکے ہیں کہ پرویز الہٰی کا وزیر اعلیٰ بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ وہ 110 فیصد عثمان بزدار کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفیٰ لینے کے بعد چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کیا تھا کہ ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کردیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار کے طور پر سپورٹ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے اطلاعاعت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق) نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حمایت کا اعلان کردیا۔

قومی خبریں سے مزید