وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پرقومی اسمبلی میں 31 تاریخ سے تقریریں ہوں گی جبکہ ووٹنگ 3 اپریل کو ہو گی اور فیصلہ آخری گھنٹے تک جائے گا۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری امید ہے کہ 3 تاریخ کو ووٹنگ والا دن بھی بہتر گزرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ق لیگ نے موجودہ ملکی سیاست میں بڑا اچھا قدم اٹھایا ہے، چوہدری برادران میں بغاوت کی خبر غلط تھی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایم کیو ایم کا فیصلہ بہت فیصلہ کن ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جلسہ تو فضل الرحمٰن کا تھا باقی مہمان اداکار تھے، سیاست میں بعض لوگ جیت کر بھی ہارجاتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات تو جلسے سے ثابت ہوگئی کہ قوم عمران خان کے ساتھ ہے، امید ہے عمران خان آخری گیند تک کھیلے گا، ہم ان کےساتھ کھڑےہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ گورنر وزیر اعلیٰ پنجاب بزدار کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں خود جلد انتخابات کا حامی ہوں اور چاہتا ہوں کہ عمران خان ایک اچھا سا بجٹ دیں۔