• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا خط فلم ’شکتی‘ والا خط ہے، ناصر شاہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے خط پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا خط فلم شکتی والا خط ہے، جس کا کوئی پتہ نہیں ہے۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ یہ خط جس نے بھی لکھا محبت سے لکھا ہے لیکن ایڈریس غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خط عمران خان کو ملا، اسد عمر نے پڑھا اور فواد چوہدری نے سمجھا۔

صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ عمران خان یہ خط آثار قدیمہ والوں کو دیں کہ وہ اس کو پڑھیں، اگر اس کا مطلب وہ ہی نکلا جو فواد کہہ رہے ہیں تو غور کریں گے۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں اُس کو نکالیں گی جس سے ان کو خطرہ ہو، عمران خان کو خطرہ عمران خان سے ہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ میٹنی شو لیڈرز اچانک پیدا ہوتے ہیں اور شام سے پہلے ختم ہوجاتے ہیں، اب عمران خان خط کے پیچھے نہ چھپیں، عدم اعتماد کا سامنا کریں۔

قومی خبریں سے مزید