مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کی چیف جسٹس آف پاکستان خط دکھانے کی پیشکش پر تبصرہ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ چیف جسٹس کو خط دکھانے کی پیشکش ’مجھے بچالو فریاد‘ کا حصہ ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کو کہوں گی کہ برائے مہربانی سپریم کورٹ کو اپنے فتنے اور شر سے دور رکھیں۔
ایک اور بیان میں مریم نواز نے کہا کہ نوا ز شریف کو 3 بار وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹایا گیا لیکن انہوں نے ملکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی اور نہ ہی کسی پر جھوٹے الزام لگائے۔
ان کا کہنا تھاکہ اس سے زیادہ ملکی سلامتی کےلیے خطرناک بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ ملک کا وزیراعظم اپنا اقتدار بچانے کے لیے جھوٹی سازشوں کا ڈرامہ کرکے ملک کو تماشہ بنادے۔