• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی کچھ دیر میں لاہور روانہ ہوں گے

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کچھ دیر میں اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی ارکان پنجاب اسمبلی سے رابطے کر کے سپورٹ حاصل کرنیکی کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب میں وزیر اعلیٰ بننے کیلئے لابنگ تیز کردی ہے اور تمام گروپوں سے رابطے کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز چوہدری پرویز الہٰی سے ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی و مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے ایکسائز سید رفاقت علی شاہ گیلانی نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی، ملاقات میں رکن قومی اسمبلی حسین الہٰی، صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر، سینیٹر کامل علی آغا اور چوہدری گل زمان بھی موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پنجاب میں بدلتی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی تھی اور سید رفاقت علی شاہ گیلانی نے پرویز الہٰی کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی۔

قومی خبریں سے مزید