• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیم خان گروپ کا ق لیگ کو وزیر اعلیٰ کا ووٹ دینے سے انکار


عبدالعلیم خان گروپ کے ترجمان میاں خالد محمود کا کہنا ہے کہ علیم خان گروپ نے ق لیگ کو وزیر اعلیٰ کا ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ترجمان میاں خالد محمود نے کہا کہ عمران خان جن القابات سے پرویز الہٰی کو بلاتے تھے ہم دہرا نہیں سکتے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے 4 سال ایک بے ایمان اور نکمے بزدار کو مسلط رکھا، اب پرویز الہٰی کو نامزد کر دیا گیا ہے۔

ترجمان علیم خان گروپ نے کہا کہ کیا عمران خان کا ساتھ دینے والوں میں ایک بھی وزیر اعلیٰ کا اہل نہیں تھا؟ ہر مخلص کارکن کو پرویز الہٰی کی نامزدگی پر اعتراض ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نیا پاکستان پرویز الہٰی بنائیں گے تو پی ٹی آئی بنانے کی کیا ضرورت تھی، کوئی سودے بازی نہیں کریں گے، اپوزیشن کا غیر مشروط ساتھ دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید