• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی ٹیم نے پرویز الہٰی کے ساتھ بھی ہاتھ کردیا، احمد حسین ڈیہڑ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی ٹیم نے پرویز الہٰی کے ساتھ بھی ہاتھ کردیا۔

ملتان میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ بنتے ہوئے نہیں دیکھ رہا۔

انہوں نے کہا کہ اگر میرے مطالبات پورے کردیں تو میں پارٹی میں ہوں، میرے ساتھ حکومت کے کسی رکن نے رابطہ نہیں کیا۔

احمد حسین ڈیہڑ کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ والے دن دوستوں کی مشاورت سے فیصلہ کروں گا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز 4 ایم پی ایز سے ملاقات کی، وزیراعظم نے ن لیگی ایم پی اے کو کتنے میں خریدا؟ خان صاحب سمجھتے ہیں ہر بندہ برائے فروخت ہے۔

احمد حسین ڈیہڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پیسے چلتے ہیں، میں خود وزیراعلیٰ ہاؤس میں کام کے لیے پیسے دے کر آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خط دکھاکر بھٹو بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، جو انہیں بھٹو بننے کے مشورے دے رہے ہیں وہ کئی کئی پارٹیاں چھوڑ چکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج بھی مائنس عمران خان کے لیے سب کچھ ہورہا ہے تاکہ ان کی باری آئے۔

قومی خبریں سے مزید