• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار دہائیوں سے افغانستان کی صورتحال کے سبب متاثر رہے، شاہ محمود


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ، پاکستان چار دہائیوں سے افغانستان کی صورتحال کے سبب متاثر رہا۔

چین میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 25 اگست 2021 کو افغانستان میں ایک نئی حقیقت نے جنم لیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں، ہمارا نقطہ نظر تھا کہ ہمسایہ ممالک ساتھ بیٹھ کر اپنے اپنے موقف بیان کریں۔

وزیر خارجہ نے خطاب میں کہا کہ افغانستان کی پائیدار معیشت کیلئے اقدامات کیے، 5 ارب کا امدادی پیکج دیا، ہم نے مشاہدہ کیا کہ افغانستان میں تبدیلی خاصی حد تک پرامن رہی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان سے سفارتی مشنز اور غیر ملکیوں کے انخلاء کے لیے سہولیات دیں، مقام شکر ہے کہ بڑے پیمانے پر ہجرت کی نوبت نہیں آئی۔

قومی خبریں سے مزید