• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ میں مقامی طور پر تیار کردہ PNS ہیبت کی کمیشننگ

کراچی میں پاک بحریہ کے مقامی طور پر تیار کردہ فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

پاک بحریہ کے مقامی طور پر تیار کردہ فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل کو پی این ایس ہیبت کا نام دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پی این ایس ہیبت پہلا لینڈ مارک پروجیکٹ ہے جو مقامی طور پر ڈیزائن کیا گیا، جس کو میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس نے ڈیزائن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس ہیبت مقامی ڈیزائن اور تعمیر میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ پی این ایس ہیبت سمندری دفاع کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، یہ بحری چیلنجوں کا جواب دینے کیلئے ہماری صلاحیتوں کو مضبوط کرے گا۔

تقریب میں غیرملکی معززین، وفاقی اورصوبائی حکومتوں اورپاکستان نیوی حکام نے بھی شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید