• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز: پاکستانی سفارتخانے کی ایرازمس پلس انفارمیشن پروگرام میں شرکت

برسلز میں پاکستانی سفارتخانے کی ایرازمس پلس انفارمیشن پروگرام میں شرکت۔ پاکستان نے اسی پروجیکٹ کے دیگر پروگراموں میں بھی شرکت مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق یورپین یونین کی جانب سے دنیا بھر کیلئے جاری تعلیمی ترقی کے پروگرام ایرازمس پلس کے ایک سیشن میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے بھی شمولیت اختیار کی جس میں +Erasmus کی اہم کارروائیوں بشمول اعلیٰ تعلیم میں صلاحیت کی تعمیر، بین الاقوامی کریڈٹ موبلٹی، جوائنٹ ماسٹرز، اور جین مونیٹ ایکشنز میں مواقعوں کے اشتراک پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

سفارتخانے کی جانب سے اپنے خیرمقدمی کلمات میں ناظم الامور محمد فیصل فیاض نے ایرازمس پلس کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان علمی شراکت داری کے طور پر اجاگر کیا۔ 

اس کے ساتھ ہی انہوں نے تعلیمی، پالیسی اور عوام کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے کے لیے ایرازمس پلس کے تمام مواقع، خاص طور پر کریڈٹ موبلٹی اور جین مونیٹ کے اقدامات کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

قومی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید