• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل سے بنگلادیشی ایئر چیف کی ملاقات، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بنگلادیش کی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعلقات اور علاقائی سلامتی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان و بنگلادیش کے درمیان دو طرفہ دفاعی اور عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے مسلح افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون، تربیتی تبادلوں اور دفاعی روابط کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

 بنگلادیشی ایئر فورس کے سربراہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ 

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بنگلادیش کے ساتھ دیرپا اور مضبوط دفاعی تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کا اختتام دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ، مضبوط اور خوشگوار تعلقات کی عکاسی کے ساتھ ہوا۔

قومی خبریں سے مزید