• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا عدم اعتماد سے پہلے وزیراعظم کی جان کو خطرہ نہیں تھا؟ اپوزیشن کا سوال

اپوزیشن رہنماؤں نے سوال کیا ہے کہ کیا عدم اعتماد سے پہلے وزیراعظم کی جان کو خطرہ نہیں تھا؟

اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی اور رہنما بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) جام کمال نے پریس کانفرنس کی۔

امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ وزیراعظم صاحب کا کہنا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، پوچھنا تھا کہ کیا عدم اعتماد کی تحریک سے پہلے ان کی جان کو خطرہ نہیں تھا؟

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے موقع پر کیوں نہیں بتایا کہ دھمکی ملی ہے، اپوزیشن کے پاس نمبر پورے ہوگئے تو ان کی جان کو خطرہ ہے؟

اے این پی رہنما نے مزید کہا کہ بی اے پی نے مرکز میں ہمارا ساتھ دیا، مستقبل میں بھی ساتھ چلیں گے۔

جام کمال نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں خالد مگسی نے پارٹی کی نمائندگی کی، بہت سے چیلنجز ہیں، جتنی زیادہ سنجیدگی ہوگی ملک کے لیے فائدہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے حالات مختلف ہوتے ہیں، آج میں وزیراعلیٰ نہیں لیکن اے این پی سے اچھا تعلق ہے۔

قومی خبریں سے مزید