• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی کو ماموں بنایا گیا ہے، عظمیٰ بخاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہٰی کو بتانا چاہتی ہوں کہ انہیں ماموں بنا دیا گیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پرویز الہٰی الیکشن پر حاوی ہونے کیلئے چور دروازے کا استعمال کررہے ہیں۔

ترجمان ن لیگ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم آج وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو سرپرائز دیں گے، حکومت الیکشن کرا نہیں سکتی بلکہ چوری کرسکتی ہے، ہم تیار تھے اور ہماری حکمت عملی بھی تیار تھی۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کے لیے امیدوار بنایا گیا ہے، آج اگر ووٹنگ ہوگی تو غیر آئینی ہوگی، معاملہ چیلنج کرنے کے لیے دیکھیں گے۔

عظمیٰ بخاری مزید کا کہنا تھا کہ ہم اپنے نمبر گیم پر پُرامید ہیں، ہمیں پتا تھا کہ ہمارا مقابلہ نوسربازوں کے ساتھ ہے، ایوان میں ہماری 80 فیصد حاضری موجود ہے۔

لیگی ترجمان نے کہا کہ پنجاب کے 30 آزاد امیدوار کامیاب ہو کر پی ٹی آئی سے ملے تھے، مسلم لیگ ن کا چوری شدہ مینڈیٹ آج واپس مل جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عثمان بزدار اتنے معصوم ہیں کہ استعفیٰ گورنر کو بھیجنے کے بجائے وزیراعظم کو دے دیا، حکومت سے کہتی ہوں، عمران تو گیو، آپ بھی گیو، عثمان بزدار کو ڈمی وزیراعلیٰ بنانے کیلئے ہمارا حق مارا گیا۔

قومی خبریں سے مزید