• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھینہ گروپ نے پرویز الہٰی کی حمایت کر دی


پنجاب کی وزارتِ اعلی کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چھینہ گروپ نے چوہدری پرویز الہٰی کی حمایت کردی ۔

اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے چھینہ گروپ کے 14 ارکان نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی اور وزارتِ اعلیٰ کے لیے انہیں بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کرنے والوں میں ریٹائرڈ کرنل غضنفر، اعجاز بندیشہ، شہاب الدین، خواجہ داؤد سلیمانی اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے چھینہ گروپ کے سربراہ غضنفر عباس چھینہ کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

غضنفر عباس چھینہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ناراض ممبران کو منا کر ان کی حمایت بھی حاصل کریں گے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا

وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ قبول ہونے اور صوبائی کابینہ تحلیل ہونے کے بعد وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11 بجے شروع ہو گا۔

اپوزیشن امیدوار حمزہ شہباز کو جہانگیر ترین کی حمایت

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے جہانگیر ترین نے پرویز الہٰی کے خلاف حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

حمزہ شہباز وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار ہیں۔

بزدار اجلاس میں شریک ہونگے

گزشتہ روز مستعفی ہونے والے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن

پنجاب اسمبلی میں ارکان کی کل تعداد 371 ہے۔

پنجاب اسمبلی میں تحریکِ انصاف کے ارکان کی تعداد 183، مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 165، مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد 10 ہے۔

پنجاب کے ایوان میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 7 ہے، 5 ارکان آزاد ہیں، ایک رکن کا تعلق راہِ حق پارٹی سے ہے۔

بزدار کا استعفیٰ منظور

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد گورنر پنجاب چوہدری سرور نے عثمان بزدار کا پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ منظور کر لیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید