• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک عدم اعتماد غیر ملکی سازش ہےجو ناکام ہوگی،وزیراعظم

وزیراعظم عمران کا تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک غیر ملکی سازش ہےجو ناکام ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت اور حکومتی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

اس دوران وزیراعظم عمران خان نے سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اپوزیشن عوام سے مسترد شدہ ہے، عوام ہمارے ساتھ ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کی عوام نے تحریک عدم اعتماد کےخلاف فیصلہ سنا دیا ہے، ضمیر بیچنے والے عوام کے سامنے آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے کچن کیبنٹ اجلاس میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ اسپیکر کسی نہ کسی بہانے اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی ملتوی کرے، اسپیکر یا تو ووٹنگ کے دوران گنتی درست نہ کرے یا کوئی بہانہ بنائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منحرف ارکان کے گھر جا کر ان کے خلاف نعرے لگائے جائیں اور دباؤ ڈالا جائے، آئینی اداروں پر پی ٹی آئی کی حمایت کے لیے دباؤ ڈالا جائے، حکومت کے خلاف سازش کرنے والوں پر آرٹیکل 6 کی کارروائی کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید