• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تشدد کا سہارا لینے والے پی ٹی آئی کے افراد کو گرفتار کرنا چاہیے، مریم نواز


پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ تشدد کا سہارا لینے والے پی ٹی آئی کے افراد کو گرفتار کرنا چاہیے، امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھےڈال دیا جائے۔

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ان پر کارکنوں کو اکسانے، اشتعال انگیزی، بغاوت کا مقدمہ درج ہونا چاہیے، ان میں سے کسی کو نہیں بخشا جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان جو کچھ آج کررہا ہے وہ ان کے خلاف چارج شیٹ ہے، چارج شیٹ میں اضافہ ہورہا ہے، فہرست طویل تر ہوتی جارہی ہے۔

 رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ وہ اپنے لیے اور اپنے لوگوں کے لیے دکھ، تکلیف کا بندوبست کررہا ہے، وہ جو کچھ آج کہہ رہا ہے اسے اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، پھر نہ کہنا بتایا نہیں۔

قومی خبریں سے مزید