قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں یہ طے پایا ہے کہ حکومتی ارکان کے شور شرابے یا اشتعال کا جواب نہ دیا جائے اور کسی بھی صورت تحریک عدم اعتماد کی کارروائی روکنے کا موقع نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، اسعد محمود ، اختر مینگل، خالد مگسی، خالد مقبول صدیقی، شاہ زین بگٹی سمیت دیگر ممبران شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی قانونی ٹیم بھی شریک ہوئی، اجلاس میں قانونی ٹیم نے ممبران کو قانونی نکات پر بریفنگ دی۔