• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ڈرامہ ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان نے جو کچھ کیا ثابت ہوگیا کہ اپوزیشن جو کچھ کررہی تھی درست کررہی تھی۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے جو کیا درست کیا، آصف علی زرداری نے ایک بار پھر ”پاکستان کھپے“ ثابت کر دکھایا۔

عامر لیاقت نے یہ بھی کہا کہ اسمبلی کے دروازے کے باہر کھڑا رہا، دروازے بند تھے لیکن اللّہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے ہمت دی اور دل کی تکلیف کے باوجود سوچ بچار کرکے اسمبلی گیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بہت کچھ پتہ ہے لیکن ملکی مفاد بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید