وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ اُن کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔
اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کل آپ سب کو کہا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ سرپرائز کا کل بتا دیتے، تو آج اپوزیشن والے تکلیف میں نہ ہوتے، بیرون ملک سے ان کی حکومت تبدیلی کی سازش کی گئی۔
عمران خان نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے واضح طور پر کہا کہ اس خط میں بیرونی سازش ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے منٹس میں کہا گیا کہ بیرونی مداخلت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی میٹنگ میں آرمی چیف سمیت تمام سروسز چیف موجود تھے، جو پیغام سفیر کو دیا گیا، وہ قومی سلامتی کمیٹی میں زیر بحث آیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ غیر ملکی سفیر سیاسی جماعتوں کے لوگوں سے کیوں ملتے ہیں؟