• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان، پرویز مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، مصدق ملک

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک نے عمران خان پر آمر جنرل (ر) پرویز مشرف کے نقش قدم پر چلنے کا الزام لگادیا۔

میڈیا سے گفتگو میں مصدق ملک عمران خان پر برس پڑے اور استفسار کیا کہ کس آئین کے تحت آپ اسمبلی تحلیل کرنے کا کہہ رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان، پرویز مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، دونوں نے آئین کو بے توقیر کیا۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ کل گورنر پنجاب کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا کہا گیا، کسی آمر میں اتنی جرات پیدا نہیں ہوئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ کیا ایک حکمران ایک ملک کو چلائے گا؟ جب سے یہ آئین بنا ہے کسی کی جرات نہیں ہوئی تھی۔

مصدق ملک نے یہ بھی کہا کہ آج اسمبلی نے عمران خان کو ہٹادیا، اسپیکر نے پارلیمان کے ممبران اسمبلی پر الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، آج ایوان میں نعرے لگائے گئے، اپوزیشن نے ایک بھی آواز نہیں اٹھائی۔

ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ 8 تاریخ سے کاغذ لہرا رہے ہیں، جو ان کے اپنے سفیر کا کاغذ ہے، جب تک تحریک عدم اعتماد سامنےنہیں آئی تب تک خط لانے کی جرات نہیں ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید