• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی اقدام پہلے سے لکھا ہوا اسکرپٹ تھا، قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے حکومتی اقدامات کو پہلے سے لکھا ہوا اسکرپٹ قرار دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ چوہدری سرور نے غیرآئینی کام کرنے سے انکار کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن جماعتوں نے غیرآئینی رولنگ کے بعد اجلاس جاری رکھا۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے حق میں 197 ووٹ آئے، ایک ووٹ ایاز صادق کا تھا جو کاؤنٹ نہیں ہوا۔

قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ سارا اسکرپٹ پہلے سے لکھا ہوا تھا، ہم نے آئین کے مطابق اپنی رائے دے دی ہے۔

پاکستان ایسی حرکتوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، عملا اس وقت ملک کا وزیراعظم کوئی نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید