• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: سیکریمنٹو میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 9 زخمی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے دارالحکومت سیکریمنٹو میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔

ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والی اس فائرنگ کے دوران لوگ جان بچانے کے لیے بھاگ کھڑے ہوئے۔

پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے وہاں کے متعدد بلاکوں کو آمدورفت کے لیے بند کردیا۔ 

پولیس چیف کا کہنا ہے کہ کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق فوری طور پر فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید