• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں نواز شریف کے دفتر پر حملہ، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع

لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دفتر پر حملے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری، حنا پرویز بٹ، سعدیہ تیمور اور سمیرا کومل نے جمع کرائی۔

پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد کے متن کے مطابق ایوان نواز شریف کے دفتر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں کے حملے کی مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ لندن پولیس کی جانب سے انتشار پسند عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے۔

خیال رہے کہ لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کے دفتر پر 15 سے 20 افراد نے حملہ کیا تھا، حملہ آوروں میں سے بعض نے ماسک پہن کر منہ چھپائے ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں اور مسلم لیگی ورکرز کے درمیان شدید لڑائی ہوئی، ہاتھا پائی میں 3 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر 4 افراد کو گرفتارکیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید