• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رندھیر کپور بھتیجے رنبیر کپور کی شادی سے لاعلم

رندھیر کپور، فائل فوٹو
رندھیر کپور، فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار رندھیر کپور نے اپنے بھتیجے، اداکار رنبیر کپور کی عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تصدیق کرنے کے لیے رنبیر کپور کے انکل، اداکار رندھیر کپورسے رابطہ کیا تو اُنہوں نے رنبیر اور عالیہ کی شادی کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کردیا۔

اُنہوں نے کہا کہ’وہ ابھی ممبئی میں نہیں ہیں اوراُنہوں نے اس  شادی کے بارے میں کچھ نہیں سنا ہے‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ’اگر اتنی بڑی شادی ہمارے گھر ہو رہی ہوتی تو کوئی نہ کوئی اُنہیں کال کر کےضرور اطلاع دیتا‘۔

خیال رہے کہ کچھ بھارتی میڈیا رپورٹس نے تصدیق کردی ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ جن کی شادی کا مداحوں کو کافی عرصے سے بہت بے صبری سے انتظار تھا، بالآخر رواں ماہ کےوسط میں ہوگی۔

ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ رنبیر اور عالیہ کی شادی ممبئی میں ہی ہوگی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید