• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرکلبز ہاکی کا فائنل جونیئر چیمپئن شپ کے بعد ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے ایچ اے کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے سلطان احمد انٹر کلبز ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل قومی جونیئر انڈر18 ہاکی چیمپئنشپ کے بعد کھیلاجائے گا، امکان ہے کہ فائنل دو جون کو ہوگا، دوسری جانب کے ایچ اے نے اس ایونٹ کےلئے کھلاڑیوں کی عمر کو جانچنے کے لئے اسکروٹنی کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں انٹرنیشنل ہاکی پلیئر محمد علی خان،مبشر مختار اور تسنیم عثمانی شامل تھے۔کمیٹی نے سکٹ اسکروٹنی کے بعد لگ بھگ دو درجن کھلاڑیوں کو ایونٹ میں شرکت سے روک دیا۔ محمد علی خان کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی نے ٹورنامنٹ میں زائد عمر کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جس کے مستقبل میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔
تازہ ترین