• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اراکین کی پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کی ویڈیو


 اسمبلی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن ارکان نے اسمبلی میں توڑ پھوڑ  کی۔

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے احتجاج کیا تھا، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

اجلاس ملتوی ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی کی لائٹیں، لفٹ اور پنکھے بند کردیے گئے تھے، جس کے خلاف اپوزیشن نے احتجاج کیا تھا۔

اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی میں موجودتھے، اس اقدام پر ن لیگی رہنما رانا مشہود اسمبلی اسٹاف پر برس پڑے تھے۔

اسمبلی میں ن لیگ، ترین گروپ، علیم خان گروپ، اسد کھوکھر گروپ اور آزاد ممبران شامل تھے۔

اپوزیشن اور اتحادی ارکان نے دو روز تک پنجاب اسمبلی کے قریب رہنے کا فیصلہ کیا۔

اپوزیشن کی خواتین اور مرد ارکان اسمبلی کے لیے علیحدہ علیحدہ رہائش کا انتظام  کیاگیا۔

قومی خبریں سے مزید