• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی جانب سے نگراں وزیراعظم کا نام تجویز کرنے کا خط ایوانِ صدر کو موصول

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نگراں وزیراعظم کا نام تجویز کرنے کا خط ایوانِ صدر کو موصول ہوگیا۔ 

ترجمان ایوانِ صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نگراں وزیراعظم کے لیے جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام تجویز کیا ہے۔

اس سے قبل فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تحریک انصاف نے جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام نگراں وزیراعظم کے لیے تجویز کیا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ کور کمیٹی کی منظوری کے بعد جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام تجویز کیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام نگراں وزیراعظم کے لیے تجویز کردیا۔

قومی خبریں سے مزید