اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر احکامات جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ذہنی و جسمانی صحت پر رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت نے وزارت خارجہ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت سے متعلق رپورٹ 27 مئی تک طلب کرلی۔
عدالت عالیہ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر احکامات جاری کیے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کو انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سامنا ہے۔
ساجد قریشی ایڈووکیٹ نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر چند ماہ قبل امریکی جیل میں حملہ بھی ہوچکا ہے۔
وکیل درخواست گزار کے مطابق بین الاقوامی قوانین موجود ہیں جن کا سہارا لے کر عافیہ صدیقی کو پاکستان منتقل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی استدعا کی کہ پٹیشنر کو بتایا جائے ان کی بہن زندہ ہے اور کس حال میں ہے؟