• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام خط لکھا اور اعلیٰ سول ایوارڈ ہلالِ امتیاز پاکستان کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ 

انہوں نے خط کے متن میں تحریر کیا کہ میرے لیے ہلال پاکستان حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے۔

بل گیٹس نے خط میں تحریر کیا کہ پاکستان میں ہر بچے کی صحت اور بہبود کے تحفظ کے لیے آپ کے عزم کو سراہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پولیو وائرس کے خلاف جنگ میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے، ایک سال سے زائد عرصے سے پاکستان میں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

بل گیٹس نے کہا کہ پولیو پر پاکستان کی مسلسل کاوش ملک کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے معاون ثابت ہوگی، مشترکہ دلچسپی کے دیگر مسائل سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان سے شراکت کا منتظر ہوں۔

قومی خبریں سے مزید