پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کے غیر آئینی اقدام کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، یہ غداری ہے۔
برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے جو کیا وہ اپنی انا بچانے کے لیے کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن سمیت کسی رکن پارلیمنٹ نے وہ سازشی مراسلہ نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ مراسلے پر نہ کسی سفارت کار کو وزیر اعظم ہاؤس یا دفتر خارجہ طلب کیا گیا نہ اس سے متعلق وزیر خارجہ نے امریکی حکومت سے کوئی شکایت کی۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ عمران خان کو اکثریت کھونے کا احساس ہوا تو انہوں نے بین الاقوامی سازش کا کہہ کر چلانا شروع کردیا۔