• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ڈسکہ،وکلا نےیوم سیاہ منایا، عدالتوں کا بائیکاٹ

ملتان ،خانیوال ،مظفرگڑھ ،صادق آباد (سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ ،نامہ نگار) سانحہ ڈسکہ کا سال مکمل ہونے پر پولیس کے ہاتھوں صدر بار ڈسکہ اور وکیل کی ہلاکت کیخلاف  پنجاب بھرکے وکلاکایوم سیاہ ، عدالتوں کا بائیکاٹ کیا،پنجاب بار کونسل کے فیصلے کے مطابق  ملتا ن ڈسٹرکٹ بار میں بھی ’ یوم سیاہ ‘مناتے ہوئے وکلا نےعدالتوں کا بائیکاٹ کیااورعدالتوں میں پیش نہ ہوئے ، ہزاروں مقدمات کی سماعت ملتوی  کرتے ہوئے اگلی تاریخیں مقرر کردی گئیں،ڈ سٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال کے زیراہتمام بھی یوم سیاہ منایا گیا ،بارروم پر سیاہ پرچم لہرایا گیا ،جبکہ کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر چوہدری سعید اختر، جنرل سیکرٹری شاہد اقبال ،رانا جعفر علی خاں، رانا محمداسلم ،ملک عطاء الرحمن شہزاد ،طارق نوناری ،خالد شریف، وزیراقبال نیازی ،جواد شاہد نقوی اور دیگر نے سانحہ ڈسکہ کی شدید مذمت کی اور اسے وکلاکے لئے تاحیات دکھ کا سمبل قرار دیا ، ضلع مظفرگڑھ میں بھی   ڈسٹرکٹ باراورتمام تحصیل بارز میں وکلانے  مکمل ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہ ہوئے ، عدالتی امور مکمل طور پر معطل رہے اور سائلین کو بھی پریشانی کا سامنا کرناپڑا،بار ایسوسی ایشن صادق آباد میں بھی یوم سیاہ منایا گیا ،کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا جس کے باعث مقدمات کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے اگلی تاریخیں مقرر کردی گئیں۔
تازہ ترین