• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان کا قوم کے نام نیا پیغام

وزیر اعظم عمران خان کی  جانب سے مغرب کو شکست دینے سے متعلق قوم کے نام نیا پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے 22ویں جبکہ آئینی مدت پوری نہ کرنیوالے 31ویں وزیراعظم پاکستان بن گئے ہیں۔

عمران خان پاکستانی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جو سوشل میڈیا کے سب ہی پلیٹ فارمز کو متواتر استعمال کرتے ہیں اور سوشل میڈیا کی طاقت کو جانتے ہیں اسی لیے آئے دن قوم سے خطاب اور قوم تک پیغام پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا کا مؤثر طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر چند گھنٹے قبل ہی ایک نیا پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

اس 57 سیکنڈ کے ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران خان قوم کو مغرب سے مقابلہ کرنے اور اُن کے شانہ بشانہ چلنے سے متعلق ترغیب اور پیغام دے رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا اس ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ ’ہمارا اپنے اوپر سے اعتماد ہی اُٹھ گیا ہے، مغرب نے ہمیں غلام ذہنیت دے دی ہے، اب ہماری سوچ  ہے کہ جو بھی ترقی ہوتی ہے وہ بس مغرب ممالک ہی کر سکتے ہیں اور ہم اُس چیز کو اپنا لیتے ہیں، ہم خود سے کچھ ایجاد نہیں کررہے۔‘

عمران خان کا اس ویڈیو میں کہنا ہےکہ ’اس سوچ کو بدلنے کے لیے ہماری مدد صرف اور صرف تعلیم کر سکتی ہے، تعلیم ہی ہے جس سے ہم ذہنی اور  معاشی طور پر اُن کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ کیوں نہ ہم اپنی چیزیں ایجاد کریں، پاکستان اپنا راستہ بنائے، ہم اپنا نیا راستہ ڈھونڈنا چاہتے ہیں، ہم ذہنوں کو آزاد کریں اور یہ سب ممکن ہے سائنس اور ٹیکنالوجی سے، نالج اکانومی سے جو کہ تعلیم سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔‘

قومی خبریں سے مزید