• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان آئینی مدت پوری نہ کرنیوالے 31ویں وزیراعظم بن گئے

لاہور(مقصود اعوان ) وزیراعظم عمران خان آئینی مدت پوری نہ کرنیوالے 31ویں وزیراعظم پاکستان بن گئے۔

 70سالہ قومی سیاست میں 30وزرائے اعظم آئے لیکن کوئی بھی وزیراعظم اپنی 5سالہ آئینی مدت پوری نہ کرسکا، سب سے زیادہ بار میاں نوازشریف 3بار وزیراعظم رہے.

 پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کا دورانیہ سب سے زیادہ ہے، لیاقت علی خان 4سال 2ماہ تک وزیراعظم رہے، نور الامین صرف 13روز کیلئے کم ترین مدت کے وزیراعظم ثابت ہوئے۔

 مصدقہ اعدادو شمار اور دستاویزات کے مطابق خواجہ ناظم الدین ایک سال 4ماہ ،محمد علی بوگرہ 2سال 3ماہ 24روز ،چودھری محمد علی ایک سال ایک ماہ ،حسین شہید سہروردی ایک سال ایک ماہ 6دن ،ابراہیم اسماعیل (آئی آئی چندریگر) ایک ماہ 28دن ،ملک فیروز خان نون 9 ماہ 21دن ،ذوالفقار علی بھٹو 4سال 21روز ،محمد خان جونیجو 3سال 2ماہ 6روز ،بینظیر بھٹو شہید کی پہلی وزارت عظمیٰ کی مدت ایک سال آٹھ ماہ رہی.

 ان کے بعد نیشنل پیپلز پارٹی کے غلام مصطفی جتوئی 3ماہ کیلئے نگران وزیراعظم ،میاں نوازشریف پہلی بار 2سال 5ماہ 12روز ،میر بلخ شیر مزاری ایک ماہ 8روز نگران وزیراعظم ،نوازشریف پھر ایک ماہ بارہ روز ،معین قریشی 3ماہ 11روز نگران وزیراعظم ،بینظیر بھٹو دوبارہ 3سال 6روز،ملک معراج خالد 3ماہ 11روز ،نوازشریف دوسری بار 2 سال 7ماہ 25روز ،میر ظفر اللہ خان جمالی ایک سال 7ماہ 3روز،چودھری شجاعت حسین ایک ماہ 26روز تک ،شوکت عزیز 2سال 4ماہ 17دن ،محمد میاں سومرو 4ماہ 8روز کیلیے نگران وزیراعظم ،یوسف رضا گیلانی 4سال ایک ماہ،راجہ پرویز اشرف ایک سال 2 روز ،میر ہزار خان کھوسو 2 ماہ 10روز ،نوازشریف تیسری بار وزیراعظم بنے تو 4سال ایک ماہ 23روز وزیراعظم رہے.

شاہد خاقان عباسی 9ماہ 30روز کی ،جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک 2ماہ 17روز نگران وزیراعظم رہے۔ واضح رہے کہ ابتک ملک میں 7نگران وزیراعظم رہے جن میں سے 6آزاد اور ایک نیشنل پیپلز پارٹی سے تھا۔

اہم خبریں سے مزید