معاشرتی اور سماجی مسائل پر ہمیشہ اپنی آواز بُلند کرنے والی شنیرا اکرم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا حصہ بن گئیں۔
شنیرا اکرم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کیں جن میں سے پہلی تصویر شنیرا کی تھی جبکہ اگلی تصویر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیمز کے کھلاڑی تھے۔
انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں شنیرا نے بتایا کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 38 آسٹریلوی شہریوں کا انتخاب کیا گیا ہے جو کثیر الثقافتی برادری کو گلے لگا کر شمولیت اور تنوع کو فروغ دینے کے لیے پُرجوش ہیں۔
شنیرا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں بھی اس ٹیم کا حصہ ہوں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی (مینز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022ء آسٹریلیا میں 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنلز سڈنی اور ایڈیلیڈ میں 9 اور 10 نومبر کو ہوں گے جبکہ فائنل میلبرن میں 13 نومبر کو ہوگا۔