معاشرتی اور سماجی مسائل پر ہمیشہ اپنی آواز بُلند کرنے والی سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا ماہِ رمضان کی پہلی شب پاکستان آگئیں۔
شنیرا نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے رمضان کے مقدس مہینے کی پہلی رات پاکستان لینڈ کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ یہ مہینہ پوری دنیا میں صرف امن، محبت اور برکات کو پھیلا دے اور خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جنہیں اس سال اس کی واقعی ضرورت ہے۔
آخر میں اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ میری اور میری فیملی کی طرف سے آپ سب کو رمضان مبارک۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک میں آج ماہِ رمضان کا پہلا روزہ رکھا گیا ہے۔
سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں آج دوسرا روزہ ہے۔