• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق معاون خصوصی اعظم جمیل نے حکومتی ذمہ داریوں کے خاتمے پر گھریلو ذمہ داریاں سنبھال لیں

قومی اسمبلی تحلیل کیے جانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاونِ خصوصی اعظم جمیل نے گھریلو ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

حکومتی ذمہ داریوں سے فرصت ملنے پر اعظم جمیل نے گھر پر کُوکنگ کی، جس کی اطلاع انہوں نے ٹوئٹر پر دی۔

اعظم جمیل نے بتایا کہ حکومتی ذمہ داریوں کے اختتام کے بعد گھریلو ذمہ داریوں کا آغاز ہوگیا۔

سابق معاونِ خصوصی نے نے بتایا کہ انہوں نے کلیجی گُردے پکائے ہیں۔

یاد رہے کہ دسمبر 2021 میں عمران خان نے اعظم جمیل  کو اپنا معاون خصوصی برائے سیاحتی روابط مقرر کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید