• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغاوت میں 30 سیکنڈ لگے تو تدارک میں بھی 30 سیکنڈ لگنے چاہئیں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بغاوت میں 30 سیکنڈ لگے تو اس کے تدارک میں بھی 30 سیکنڈ لگنے چاہئیں۔

 اپنے بیان میں بلاول بھٹو  نے کہا کہ انصاف میں تاخیر انصاف فراہم نہ کرنے کے مترادف ہے، آج پنجاب میں ڈپٹی اسپیکر کو وزیراعلیٰ کے انتخاب کے دن اسمبلی سے باہر نکال دیا گیا۔

بلاول  بھٹو نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے ایوان کے اطراف خاردار آہنی تاریں لگادی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے آخری مایوس کن اقدامات اب اسے بچا نہیں سکتے، عمران خان کی حکومت جاچکی، سلیکٹڈ راج کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کو کیسے غیرجمہوری طریقے سے لایا گیا، کیسے بھاگتے ہوئے عمران نے آئین کو پامال کیا، عوام دیکھ رہے ہیں اور تاریخ میں یہ سب لکھا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید