پنجاب میں وزیراعلیٰ کی کرسی کے لیے متحدہ اپوزیشن کے حمزہ شہباز اور ق لیگ و پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار پرویزالہٰی میں مقابلہ ہوگا۔
ترین گروپ اور علیم خان نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کردیا۔
رہنما ترین گروپ نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ 14 ارکان متحد ہیں اور اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔
گزشتہ روز وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 54 ارکان صوبائی اسمبلی غیر حاضر تھے۔
اپوزیشن، اتحادی جماعتوں کے 199 ارکان ہوٹل میں مقیم ہیں۔
رکن ن لیگ خلیل طاہر سندھو نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز الہٰی نے 16 لیگی ارکان کو معطل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا لیکن ڈپٹی اسپیکر نے انکار کردیا۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے چاروں گیٹ لاک ہیں، ہم شام کو اجلاس میں جائیں گے، یہ لوگ بالکل غلط کررہے ہیں۔
اسپیکر پرویز الہیٰ نے اسمبلی لابی کا دورہ کرتے ہوئے گزشتہ اجلاس کے موقع پر ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا۔