اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے اختیارات واپس لے لیے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی آرٹیکل 235 کے تحت ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات واپس لیے گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اختیارات اسپیکر کی ہدایات پر واپس لیے جارہے ہیں، نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ ادراوں کو بجھوا دی گئی۔
ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ اختیارات واپس لیے جانے کے بعد اب ڈپٹی اسپیکر اجلاس طلب نہیں کرسکتے۔