پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مقامی ہوٹل میں ہونے والے پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس کو آئینی قرار دے دیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا ابھی ہونے والا اجلاس علامتی نہیں بلکہ آئینی اور قانونی اجلاس ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنی اکثریت ثابت کرنے جارہی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں شرکت کے لیے اراکین کی بڑی تعداد مقامی ہوٹل میں موجود ہے، جہاں ن لیگ، علیم خان گروپ، جہانگیر ترین گروپ کے اراکین بھی موجود ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز گلبرگ سے مقامی ہوٹل روانہ ہوگئے، مریم نواز اور حمزہ شہباز اراکین اسمبلی سے اظہار یکجہتی کیلئے بس میں سوار تھیں۔