• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدم اعتماد کی طرف واپس جانے سے بحران بڑھے گا، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی طرف واپس جانے کا مطلب ہے کہ بحران بڑھے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کا مسئلہ ہے، جوڈیشل کمیشن بنایا جائے جو معاملے کو دیکھے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد قوم کو غلام قوم میں تبدیل کرنا ہے تو سیاسی رجیم تبدیل ہوگی۔


واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں تحریکِ عدم اعتماد مسترد ہونے پر لیے گئے ازخود نوٹس کی سماعت جاری ہے، سپریم کورٹ میں حکومتی مؤقف کو بڑا دھچکا لگا ہے، چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غلط قرار دے دیا۔

عدالتِ عظمیٰ میں اس وقت دلچسپ صورتِ حال پیدا ہو گئی جب اٹارنی جنرل ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا دفاع کرنے سے دستبردار ہو گئے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد مسترد ہونے پر از خود نوٹس کیس کا فیصلہ آج ہی سُنایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید