وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد زبیر کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شہباز گِل کو طنزیہ ہنستے محمد زبیر سے سوال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سپریم کورٹ کے باہر شہباز گل محمد زبیر سے مصافحہ کرتے ہوئے پوچھتے ہیں کہ کیسے ہیں، آپ کا کیا حال ہے اب؟
محمد زبیر شہباز گِل کے سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’ابھی تک تو ٹھیک ہیں۔‘
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔
لیگی رہنما کے جواب ملنے شہباز شہباز گِل قہقہہ لگاتے ہیں اور تالیاں بجاتے ہوئے وہاں سے چلے جاتے ہیں۔
شہباز گِل محمد زبیر سے مصافحہ کرتے ہوئے ایسا ہنستے ہیں کہ آس پاس کھڑے لوگ بھی انہیں دیکھ کر ہنسنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔