• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ میں سرکاری گوداموں میں گندم رکھنے کی جگہ کی کمی پرگودام کرائے پر لے لیا گیا

سیالکوٹ (جنید آفتاب سے ) سرکاری گوداموں میں گندم رکھنے کی   جگہ  کی کمی  کی بنا  پر نجی گوداموں کو کرا ئے پر لے لیاگیا۔ ضلع سیالکوٹ میں اس سال گندم کی خریداری کا ہدف آ ٹھ لاکھ بیس ہزار بوریاں مقر ر ہے جن کے لئے نو سنیٹرزجن میں کوٹلی باوا، سید پور،سرانوالی، ڈسکہ،پورب کلیر،پسرور سمبڑیال، سیالکوٹ ،چونڈہ شامل میں خریداری کا عمل جاری ہے۔محکمہ خوارک کے اہلکار یاسین باجوہ نے رابط پر جنگ کو بتایا کہ سیالکوٹ کے مرے کالج روڈ اور جناح اسٹیڈیم پر واقع سرکاری گوداموں میں ایک لاکھ اسی ہزار،ڈسکہ میں80,000، سمبڑیال میں30,000، سرانوالی میں 65,0000 اور پسرور  70,000میں گنجائش ہے اس لئے پرائیویٹ گودام کرائے پر لے گئے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیالکوٹ میں1956,1965,1970,1984 میں سرکاری گودام کی تعمیر کی گئی  اور اس کے بعد32 سال گزرنے کے باوجود آج تک  مزید گودام نہیں نبائے گئے اس لئے کرائے پر گودام حاصل کئے جاتے ہیں ۔عوامی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ سیالکوٹ میں موجود خالی ریلوے گوداموں کو استعمال کرکے کرائے کی مد میں خرچ ہونے والے لاکھوں روپے کی بچت کے ساتھ ریلوے گوداموں کی حالت زار کو بھی درست کیا جاسکتا ہے۔ 
تازہ ترین