وزیرِ اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کہنا ہے کہ اپوزیشن مل کر بھی اکیلے عمران خان کا میدان میں سامنا نہیں کرسکی۔
زلفی بخاری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سپریم کورٹ کی جانب سے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ڈٹ کے کھڑا ہے کپتان !‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’ہر حربہ اور ہر سازش کر کے بھی پوری اپوزیشن مل کر اکیلے عمران خان کا میدان میں سامنا نہ کر پائی‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اللہ الحق ہے اور آج قوم حق کے ساتھ کھڑی ہے !‘
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے لیے گئے ازخود نوٹس کا فیصلہ سنایا گیا۔
فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے تحلیل کی گئی اسمبلی کو بحال کردیا۔
سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کو ہفتے کی صبح اسمبلی کا اجلاس بلانے اور تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے کا حکم دے دیا۔