سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھارتی شاعر کی غزل شیئر کردی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جہاں اپوزیشن جماعتیں اور اُن کے حامی خوشی سے نہال ہیں تو وہیں پی ٹی آئی کارکنان کافی افسردہ نظر آرہے ہیں۔
ایسے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو بد قسمت فیصلہ قرار دینے والے فواد چوہدری نے اب شاعری کا سہارا لے لیا ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارتی شاعر ’منظر بھوپالی‘ کی ایک غزل شیئر کی ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے لیے گئے ازخود نوٹس کا فیصلہ سنایا گیا۔
فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے تحلیل کی گئی اسمبلی کو بحال کردیا۔