وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم نے اپوزیشن کا بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی نے قومی اسمبلی سے استعفے نہ دینے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے تجویز دی کہ ہمیں اسمبلی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں ارکان لمبی لمبی تقاریر کریں گے، تقریریں لمبی کی جائیں تاکہ ووٹنگ نہ ہوسکے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں دھمکی آمیز خط پر بات نہیں کی، سپریم کورٹ نے ہارس ٹریڈنگ پر بھی کچھ نہیں کہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان کو اچکن آسانی سے نہیں پہننے دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 98اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی۔